( سٹی42)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک سعودی وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئےجنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے،اسحاق ڈارنےسعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکرکیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیاہے۔