ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس پاکستان ایپ:اب رپورٹ آن لائن درج کریں!

پنجاب پولیس پاکستان ایپ:اب رپورٹ آن لائن درج کریں!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز  نے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے تحت پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر اہم کاغذات گم ہونے کی صورت میں شہریوں کو اب تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ایپ کے ذریعے رپورٹ درج کروانے کے بعد ایف آئی آر بھی گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایپ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام کا وقت بلکہ وسائل کی بھی بچت ممکن ہو سکے گی، اور شہریوں کو فوری اور شفاف سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔