ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر انجنئیرنگ کو کام سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر انجنئیرنگ کو کام سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے جواب جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر انجنئیرنگ محمد اصغر کو کام سے روک دیا، عدالت نے پی ایچ اے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اصغر کی  ڈائریکٹر انجنئیرنگ کے عہدے پر تعیناتی کا حکم بھی  معطل کردیا 

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈوکیٹ امجد علی کی درخواست پر سماعت کی , جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا اس درخواست کا جواب کہاں ہے، پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ کیس حال ہی میں مجھے ملا ہے، جواب  کے لیے کچھ مہلت دے دیں،، جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پہلے بھی موقع دیا مزید موقع نہیں دے سکتے،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کا حکم معطل کر رہے ہیں اپ آئندہ سماعت تک جواب جمع کروادیں ،   درخواست گزار  وکیل کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے ارڈرز کے متعلق عدالت کو اگاہ کیا گیا،

درخواست گزار وکیل کے مطابق   گریڈ 17 کے افیسر محمد  اصغر کو گریڈ 19 کے عہدے کے ڈائیریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے،،کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ گریڈ 17 کے افیسر کو  گریڈ 19 میں تعینات کر دیا جائے، پی ایچ اے  کئی افیسرز کو نظر انداز کر کے گریڈ 17 کے افیسر محمد اصغر کو 19 کی سیٹ پر تعینات کیا گیا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت گریڈ سترہ کے آفیسر محمد اصغر کی گریڈ 19 کی سیٹ پر تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے ،، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع  کروانے کے لئے 17 اپریل تک مہلت دے دی