سٹی42:جنرل ہسپتال میں غیرمعیاری ادویات سپلائی کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، ابرم انٹرنیشنل کمپنی کے مالک پرویز وڑائچ اور کمپنی کے 5 ڈائریکٹرز پر 9 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے اس کیس میں مجرموں کو قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ ادویات انسانی زندگی بچانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور جو لوگ انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، وہ رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
عدالت نے کمپنی کو یہ وارننگ دی کہ جو بھی ادویات سپلائی کی جائیں، ان کا معیار درست ہونا چاہیے۔
سزا پانے والوں میں انیس الرحمان، فضل وہاب، اور محمد ایوب شامل ہیں۔