ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی پولیس پر برہم، افسران سے تکرار کیوں ہوئی؟

شاہ محمود قریشی پولیس پر برہم، افسران سے تکرار کیوں ہوئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: انسداد دہشتگری عدالت میں شاہ محمود قریشی پولیس پر برہم ہوگئے، شاہ محمود قریشی اور پولیس افسران کے درمیان تکرار ہوئی، پولیس سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کو لے جانا چاہتی تھی۔

تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی لوگوں سے ملاقات کے لئے رکنا چاہتے تھے، شاہ محمود قریشی نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوئے کہا کہ آپ مجھے جانے پر مجبور نہیں کر سکتے، اگر میں کچھ دیر رکتا ہوں تو کیا فرق پڑے گا؟سندھ سے آج لوگ مجھے ملنے آئے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں ان سے ملاقات بھی نہ کرو!

شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے مجھے میرے لوگوں سے ملنے سے روکا ہے بتاؤ؟ آپ اپنے بڑوں کو بلاؤ ایس پی٫ ڈی آئی جی اور ائی جی کو بلاؤ میں ان سے بات کرتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ ماریں گے۔

قبل ازیں لاہور انسدادِ دہشت عدالت پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔ کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسلے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، جب منصوبہ منظورِ ہؤا تو اس میں چھ نہریں تھی پیپلز پارٹی کو علم تھا ، پہلے پیپلز خاموش کیوں رہی اب شور کیوں مچا رہی ہے۔

جب ارسا نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا تو اس وقت پیپلز پارٹی نہ بولی، سندھ میں احتجاج شروع ہوںے تو پیپلز پارٹی نے بھی آنسو بہانے شروع کر دیے۔

نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر چھ اضلاع میں کام کافی عرصہ سے جاری تھا نہروں کی تعمیر کے لیے زمیں حاصل کی جارہی تھی اس وقت کوئی نہیں،14 اپریل اور 15 اپریل کو عمر کوٹ میں احتجاج ہو رہا ہے میں جیل میں بیٹھ کر احتجاج کی قیادت کر رہا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کر سکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا ، 2013اور 2018میں پی ٹی آئی کو عمر کوٹ میں متعارف کرایا، میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور بلا عمر کوٹ سندھ لے کر گیا ،میں جی ڈی اے اور جے یو آئی کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔

پانی کے مسلے پر وہاں کی اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس بن چکا ہے،بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہا ہے جب کہ سندھ میں عوام احتجاج کر رہی رہی ہے،سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کی حقیقت جان چکی ہے،میں سندھ کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ عمر کوٹ کے احتجاج میں شرکت کریں۔
   علاوہ ازیں تھانہ شادمان نذرآتش اورپولیس کی گاڑیاں جلانےسمیت6مقدمات  میں بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت کل ہوگی۔