چاند رات پر پنجاب بھر میں مارکیٹوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، گشت بڑھ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب بھر میں چاند رات پر  شاپنگ کے لئے گھروں سے بڑی تعداد میں نکلنے والےشہریوں خصوصاً خواتین کو   مارکیٹوں میں اور سڑکوں پر کسی ناپسندیدہ صورتحال سے محفوظ رکھے کے لئے پولیس فورس کی مارکیئٹوں اور سڑکوں پر موجودگی بڑھا دی گئی ہے  اور شہروں میں پولیس فورس کے خصوصی فلیگ مارچ کئے گئے ہیں۔ ڈولفن فورس کی پٹرولنگ ٹیمیں مستعدی سے  پہلے نشان دہی شدہ  علاقوں میں خصوصی پترولنگ کر رہی ہیں۔ 

چاند رات پر  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سکیورٹی کو  ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔  چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی  گئی ہے۔ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

 آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مارکیٹوں، اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں،  ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ مارکیٹوں، بازاروں، تفریحی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مارکیٹوں کاروباری مراکز حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو چاند رات پر سکیورٹی انتظامات کا خود  جائزہلیں۔ 

ڈاکٹر عثمان انور  نے اپنی فورس کو ہدایت کی کہ  تمام شہروں کی مارکیٹوں میں رش کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے اور  فلیگ مارچ، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز  جاری رکھے جائیں،


بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر 

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت ہے کہ بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر  رکھی جائے۔