جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،  دو دہشت گرد جہنم واصل

Intellegence bassed operation, Anti terrorist drive, Southern Waziristan, Terrorists killed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے نتیجہ میں دو دہشت گردوں کو  جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر بے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 9 اپریل کو کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں  دو دہشتگرد مارے گئے۔ 

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،  دو دہشت گرد جہنم واصل

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔