مسجد الحرام میں دو عمرہ زائرین گھتم گتھا ،ویڈیووائرل

مسجد الحرام میں دو عمرہ زائرین گھتم گتھا ،ویڈیووائرل
کیپشن: Saudi Arabia Two Pilgrims Fight Vedio Viral
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر دو   عمرہ زائرین کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں دو افراد کو لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر زائرین ان کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

سعودی عرب کی سیکیورٹی سروسز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جھگڑے کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور دونوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا حج اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران پر سکون رہیں، دو مقدس مساجد میں نماز ادا کریں، اور اللہ کی عبادت و تسبیح کریں۔