" نواز شریف کی 2 شریانیں بند، آپریشن کی ضرورت پڑسکتی ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد، طبی معائنہ کروایا، ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے اور آپریشن کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف طبی معائنے کے سلسلے میں جاتی امراء رائیونڈ سے شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں تقریباً ایک گھنٹہ ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں میڈیکل بورڈ نے گزشتہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا اور چیک اَپ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کی 2 شریانیں بند ہیں جو تشویشناک ہے، اب دیکھنا ہے کہ سرجری سے شریانوں کو کھولا جاسکتا ہے یا علاج کے ذریعے، نوازشریف کی گردن اور دماغ کو خون کی مکمل سپلائی نہیں مل رہی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کے علاج کا دورانیہ کتنا ہوگا جس پر  ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer