بسام سلطان: شالامار ہسپتال میں صحت کے عالمی دن کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جہاں آنے والے مریضوں کو مفت مشوروں سمیت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صحت کے عالمی دن کے حوالے سے شعبہ میڈیسن شالامار ہسپتال میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں شہریوں نے کثیر تعداد میں ٹیسٹز کروائے۔ اس موقع پر مفت کلسٹرول ، بلڈ، شوگر ٹیسٹس اور مشورے فراہم کئے گئے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:حکومت پنجاب نے دل بڑا کر لیا،اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
علاوہ ازیں ہیڈ آف میڈیسن ڈپارٹمنٹ پروفیسر مجیب الرحمن عابد بٹ سمیت روزینہ اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مجیب الرحمن نے بتایا کہ آج صحت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ کیمپ کا مقصد ٹیسٹس اور مفت مشوروں سمیت مختلف بیماریوں اور ان سے بچائو کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے ریفرنڈم کا پہلا روز لڑائی جھگڑے کی نذر
دوسری جانب ضلعی حکومت کے شعبہ صحت کے زیر انتظام آئی ہسپتال رحمانپورہ میں امراض کے علاج معالجے کیلئے تشخیص اور آپریشن کی سہولت میسر ہونے کے باوجود5 برسوں سے بندہے۔ ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن نہ ہونے سے آپریشن تھیٹر سمیت تشخیصی مشینری بھی ناکارہ ہوچکی ہے۔
5برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجودہسپتال کو فعال نہیں کیاجاسکا۔ضلعی حکومت کے شعبہ صحت کو ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے متعدد بار استدعا کی گئی۔لیکن 5 برس سے ماہر امراض چشم اور انستھیٹسٹ کی تعیناتی نہیں کر سکی۔جس کی وجہ سے آنکھوں کے امراض کی علاج گاہ بند ہے۔