تحریک لبیک یا رسول اللہ کا احتجاجی دھرنا 8ویں روز میں داخل

تحریک لبیک یا رسول اللہ کا احتجاجی دھرنا 8ویں روز میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ناصر علی: تحریک لبیک یا رسول اللہ کا احتجاجی دھرنا 8ویں روز میں داخل، داتا دربار کے سامنے مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق معاہدہ فیض آباد پر عمل درآمد نا ہونے پر تحریک لبیک 8 روز سے داتا دربار کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ مظاہرہ کے باعث ٹریفک اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

 مشکلات سے دو چار شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 12 اپریل تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے.

یہ بھی ضرور پڑھیں:مسلم لیگ ن نے آنے والےآئندہ انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی 

شہریوں کا کہنا تھا کہ جیسے بھی ہو اس دھرنہ کا مسلہ حل کیا جائے کیوںکہ مین ملتان روڈ بند ہو چکا ہر یہاں میٹروبس سروس بھی بند ہے اس لیے مشکلات میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔