سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جماعت ایک پیج پر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئیں۔ پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ہماری پارٹی ایک پیج پر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تین روز قبل لندن پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے آج اپنی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں نے اعلیٰ تعلیم مکمل کر لی ہے۔