ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات فیکٹریوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا ہدف مکمل نہ کروا سکا

محکمہ ماحولیات فیکٹریوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا ہدف مکمل نہ کروا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ثمرا فاطمہ:محکمہ ماحولیات فیکٹریوں میں نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مقررہ ہدف مکمل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق 4602 فیکٹریوں میں سے صرف 270 صنعتی یونٹس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا سکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے صرف 495 فیکٹریوں میں ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات نصب کیے گئے ہیں، جبکہ متعدد فیکٹریاں تاحال مطلوبہ حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سربمہر کی گئی 83 فیکٹریاں جرمانے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں فیکٹریاں مبینہ طور پر بغیر حفاظتی انتظامات کے ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں، جس کے باعث نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔