ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں داخلوں میں 90 فیصد کمی کا انکشاف

 پنجاب کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں داخلوں میں 90 فیصد کمی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب بھر کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں میٹرک کے بعد  طلباء کے داخلوں میں 90 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق میٹرک کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ ہائرسیکنڈری سکولوں کے بجائے دیگر تعلیمی اداروں کا رخ کر رہے ہیں، جو تعلیمی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال گیارہویں جماعت میں سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں صرف 56 ہزار طلبہ نے داخلہ لیا، جبکہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں دسویں جماعت کے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم تھے۔

رپورٹ کے مطابق گیارہویں جماعت میں داخلے کے وقت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد طلبہ نے مختلف کالجز میں داخلہ حاصل کیا، جس کے باعث سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں داخلوں کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔