ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجر پورہ میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار

گجر پورہ میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:گجر پورہ کے علاقے میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ کے مطابق پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم، اس کی پہلی بیوی، بیٹا اور ہم زلف شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بشریٰ بی بی مرکزی ملزم کی تیسری بیوی تھی، جسے گھریلو ناچاقی پر قتل کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔