ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں گندم ذخیرہ اندوزوں پر خفیہ رپورٹ تیار

 پنجاب میں گندم ذخیرہ اندوزوں پر خفیہ رپورٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف خفیہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

 ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف تیار کی گئی رپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کر دی گئی۔

 دستاویزات  کے مطابق سپیشل برانچ کی صوبہ بھر میں734 ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی  کی گئی،ایف آئی اےکی تحقیقات میں 55ذخیرہ اندوزوں کےشواہدسامنےآئے۔

جاری کر دہ رپورٹ  کے مطابق صرف ایک ہفتے میں صوبے میں ذخیرہ اندوزی میں16.36فیصداضافہ ہوا،پنجاب میں گندم کی پیداوارمیں کمی،10فیصدشارٹ فال کا خدشہ ہے۔

حکومت کی نان پروکیورمنٹ اورڈی ریگولیشن پالیسیزسے سٹاک نجی ہاتھوں میں چلےگئے،ملٹی نیشنل کمپنیوں کےپاس لاکھوں ٹن گندم چھپی ہوئی ہے لیکن اعلان محض چند ہزار ٹن کا کیا گیا۔

 رپورٹ  کے مطابق مارکیٹ مافیا جان بوجھ کر سپلائی روک رہا ہے،آئندہ سیزن میں گندم کی کاشت شدہ رقبہ کم ہونے کی توقع ہے،گندم کم کاشت ہونےسےصوبے میں بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔