ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورومونٹر انٹرنیشنل کی دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی شہروں کی فہرست جاری

یورومونٹر انٹرنیشنل کی دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی شہروں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :یورومونٹر انٹرنیشنل نے دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی شہروں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔

 یورومونٹر انٹرنیشنل کے سٹی ڈیسٹینیشن انڈیکس  کے مطابق عالمی سطح پر بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ سیاحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ قرار دی گئی۔

اس فہرست میں تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک  3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد وزیٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، یہ شہر اپنی رونق بھری گلیوں، اسٹریٹ فوڈ، مندروں اور رات کی چمک دمک کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش کی وجہ بنا ہوا ہے۔

Caption

دوسرے نمبر پر ترکی کا شہر استنبول ہے، جو دو براعظموں کو جوڑنے والا شہر ہے، جہاں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مسافر پہنچے، استنبول اپنی تاریخی مساجد، بازاروں اور ثقافتی ورثے کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

Caption

 تیسرے نمبر پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن ہے، جہاں 2 کروڑ 20 لاکھ کے قریب لوگ آئے، لندن اپنی صدیوں پرانی تاریخ، بکنہم پیلس، میوزیمز، پُرکشش مارکیٹس اور جدید طرزِ زندگی کے امتزاج کی بدولت دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

Caption

چوتھے نمبر پر چین کا شہر ہانگ کانگ ہے، جو اپنی بلند عمارتوں، وکٹوریا ہاربر اور ذائقے دار کھانوں کے ساتھ ساتھ قدرتی پہاڑی راستوں کی وجہ سے بھی مقبول ہے۔

Caption

پانچویں نمبر پر سعودی عرب کا مقدس شہر مکہ مکرمہ ہے، جہاں دنیا بھر سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ زائرین حج پہنچے، یہ شہر دنیا کے چند شہروں میں سے ہے جہاں سفر کی وجہ عبادت اور عقیدہ ہے۔

Caption

اس انڈیکس میں انطالیہ چھٹے نمبر پر رہے، دبئی ساتویں، مکاؤ آٹھویں اور پیرس نویں نمبر پر آیا، جبکہ کوالالمپور دسویں نمبر پر شامل ہوا، ان شہروں نے اپنی ساحلی خوبصورتی، شاہانہ طرزِ زندگی، تاریخی ورثے اور مختلف کلچرل امتزاج کی وجہ سے سیاحوں کے دل جیتے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں چھٹے نمبر پر ترکی کا شہر انطالیہ اپنی خوبصورت ساحلی پٹی اور تاریخی ورثے کے ساتھ، ساتویں نمبر پر دبئی اپنی اپنی لگژری شاپنگ اور صحرائی سیاحت کے باعث، اپنی کیسینو لائف اور پرتگالی ورثے کے امتزاج کے ساتھ مکاؤ آٹھویں پر، اپنی لازوال رومانوی فضاؤں کے ساتھ نویں بمر پر، جبکہ اپنی کلچرل امتزاج اور پٹراناس ٹاورز کی وجہ سے دسویں نمبر پر کوالا لمپور شامل ہوا۔

اگرچہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خصوصاً گلگت بلتستان، کشمیر اور ملک کے دیگر علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی تنوع کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں، تاہم اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہو سکا۔