ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھونی کی پہلی فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل

دھونی کی پہلی فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے مداحوں کو سرپرائز ملنے والا ہے، وہ جلد ہی ایک نئے پروجیکٹ کے ساتھ مداحوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

 
کرکٹ کے میدان اور اشتہارات میں ایکشن کے بعد ایم ایس دھونی بالی ووڈ اداکار آر مادھاون کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ میں نظر آ رہے ہیں جو ان کے مداحوں میں پہلے ہی موضوع بحث بن چکے ہیں۔

آر مادھاون نے 7 ستمبر کو سوشل میڈیا پر وسن بالا کے آنے والے پروجیکٹ 'دی چیس' کا ایک ٹیزر شیئر کیا، جس میں ایم ایس دھونی ایک ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔

دی چیس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مادھون نے کیپشن میں لکھا، 'ایک مشن، دو جنگجو، اپنی سیٹ بیلٹ باندھو، ایک دھماکہ خیز پیچھا شروع ہونے والا ہے، ہدایت کار وسن بالا ہیں۔ یہ جلد آرہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیزر میں دھونی اور مادھون ایک ٹاسک فورس افسر کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔

دونوں 'ایک مشن' پر نکلے ہوئے ہیں، دونوں کو ایکشن موڈ میں دکھایا گیا ہے، تاہم مادھون نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پروجیکٹ فلم ہے، سیریز ہے یا کچھ اور۔

اگرچہ ابھی تک اس پروجیکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن شائقین یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ کیا دھونی نے واقعی اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز وسن بالا کے پروجیکٹ 'دی چیس' میں آر مادھاون کے ساتھ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔