ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں بعض نجی سکولوں میں آج چھٹی کا اعلان  

کراچی میں بعض نجی سکولوں میں آج چھٹی کا اعلان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کی وجہ سے بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔
صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سمیت کراچی کےمختلف علاقوں میں بادل برسے ہیں،اس کے علاوہ ڈیفنس،قیوم آباد،کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظورکالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی باران رحمت  کے باعث  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش  کی پیشگوئی کی ہے۔