پی ٹی آئی پارلیمنٹرینزکا پہلا ورکرز کنونشن ، جگہ جگہ لوٹے آویزاں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینزکے مانسہرہ کے علاقے بفہ میں ورکرز کنونشن کے موقع پر جگہ جگہ لوٹے لٹکادیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بفہ میں پی ٹی آئی( پی )کی جانب سے ورکرز کنونشن کاانعقاد کیا گیا ہے،ورکرز کنونشن سے پرویز خٹک ،محمود خان دیگر قائدین خطاب کریں گے ،بفہ شہر میں بجلی کے کھمبوں،گھروں کی چھتوں اور دکانوں میں لوٹے لٹکا دیئے گئے ،شہر میں جگہ جگہ لوٹے لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ورکرز کنونشن کا انعقاد سابق ایم این اے صالح محمد خان نے کیا۔