ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی  

بادل،بارش،پنجاب،کے پی،گلگت بلتستان،سٹی42
کیپشن: Rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسم کے بدلتے تیور جاری, کبھی دھوپ کا جلوہ تو کبھی بادل کا بسیرا تو کبھی  ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگتی ہیں,محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پخنونخوا ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور  کہیں  گرج چمک کے ساتھ   بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور ہلکی بازش کا ا مکان ہے,اسلام آباد میں مو سم گرم اور خشک رہے گا۔

 ماہرین کے مطابق  10 ستمبر کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے لیکن بالائی خیبر پخنونخوا ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان ، پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔