ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب:سیلاب سے 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ  

پنجاب:سیلاب سے 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حالیہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 60 ہزارسے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہوا ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ سکولزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سکول عمارات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور 90 دن کے اندرتمام سکولوں کوبحال کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی نقصان (لرننگ لاسز) کو کم کرنے کیلئے صوبے بھرمیں تین شفٹوں میں عارضی سکولز چلائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

 رانا سکندرحیات نے بتایا کہ ٹینٹ سکولزآئندہ ہفتے سے کام شروع کردیںگے اوران میں بنیادی تعلیمی سہولیات، سٹیشنری اور فرنیچربھی فراہم کیا جائے گا۔

 وزیرتعلیم نے کہا کہ حکومت بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔