ڈیرہ اسماعیل خان  تھانہ ہتھالہ پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ جاری دو طرفہ فائرنگ جاری

Terrorists attack on Dera Ismael Khan Police Station, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ:  ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن ہتھالہ پہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، پولیس اہلکاروں کی جارحانہ مزاحمت کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کے ایک گروہ نے کچھ دیر پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں ہتھالہ تھانہ پہ راکٹوں اور ہینڈ گرینڈز سے حملہ کرکے مرکزی دروازے توڑنے کی کوشش کی جسے تھانہ میں موجود پولیس اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کرکے پسپا کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق ہتھالہ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈز کے علاؤہ 5 کے قریب راکٹ فائر کئے گئے ، جس سے تھانہ کے مین گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچا، دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم پولیس کے جوانوں نے موثر جوابی کاروائی کے ذریعے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پہ مجبور کر دیا، اس حملہ میں دو پولیس کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، واقع کی اطلاع ملتے ہی اعلی افسران کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ہتھالہ پہنچ گئی، واضح رہے کہ 1854کے بعد تحصیل کلاچی میں دوسرا  تھانہ ہتھالہ چند ماہ پہلے ہی کھولا گیا تھا۔