استحکام پاکستان پارٹی کی جلسوں کے حوالے سے شیڈول میں جزوی تبدیلی

استحکام پاکستان پارٹی کی جلسوں کے حوالے سے شیڈول میں جزوی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے جلسوں کے حوالے سے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلا پاور شو اب خانیوال میں 28اکتوبر کو ہو گا۔ پارٹی جلسوں کے نئے شیڈیول کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  استحکام پاکستان پارٹی کے جلسوں کی ترتیب میں قیادت کی مصروفیات اور نئی سیاسی حکت عملی کی وجہ سے جزوی رد و بدل کیا گیا ہے۔

نئی ترتیب کے مطابق آئی پی پی اپنا پہلا پاور شو 28 اکتوبر کو خانیوال میں کرے گی۔ جھنگ پاور شو صرف توی کیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جھنگ پاور شو 17 نومبر کو بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ کیا جائے گا۔آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کسی بھی صورت تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔تاہم یہ عوامی رابطے اور جلسے سینئر قیادت کی سربراہی میں ہی کئے جائیں گے۔وقتی تاخیر ہمارے سفر کی رکاوٹ نہین بن سکتے۔