حکومت غداری کارڈ نہ کھیلے سامنے آکر جواب دے، مریم نواز

 حکومت غداری کارڈ نہ کھیلے سامنے آکر جواب دے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں جاتی عمرہ رائیونڈ میں عشائیہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک پر مشاورت مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کہتےہیں کہ حکومت اپنے بوجھ سے گر جائے گی۔
جاتی عمرہ رائیونڈ میں نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان وفود کے ہمراہ اہم ملاقات ،مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ سولہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کا آغاز گوجرانوالہ جلسہ سےہوگا، مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کا بنیادی حق ووٹ کا حق دلوانا ہے۔مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ عوام آج مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کررہے ہیں۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ حکومت پی ڈی ایم سے پریشان ہے اور اب انشااللہ جلد گر جائے گی، مریم نواز کاکہناتھاکہٗ ہم پرتنقید کرنےوالے جان لیں کہ بھارت تب خوش ہوتا ہے جب معشیت کمزور سقوط کشمیر ہوتا ہے۔ کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن یا اپوزیشن اداروں کو ٹارگٹ نہیں کرتی،کہتی ہیں کہ حکومت غداری کارڈ نہ کھیلے سامنے آکر جواب دے۔مریم نواز کاکہناتھاکہ گوجرانوالہ جلسہ کی دعوت بلاول بھٹو کو بھی دیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer