(جنید ریاض) ا نٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا علان کر دیا گیا،کامیابی کا تناسب 55 اعشاریہ پانچ ، آٹھ فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے اعلان کی تقریب لارنس روڈ پر منعقد ہوئی، چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری اسماعیل نے نتائج کا اعلان کیا،رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 اعشاریہ پانچ ، آٹھ فیصد رہا، امتحان میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار 8سو چھہتر بچوں نے شرکت کی،جبکہ نوے ہزار پانچ سو چھبیس بچوں نے کامیابی حاصل کی،تقریب میں کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل اور سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس سمیت دیگر نے بھی شرکت کی،چیئرمین بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ امیدوار80029پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔
دوسری جانب رزلٹ آتے ہی لاہور بورڈ کی ویب سائٹ زیادہ دباؤ برداشت نہ کرسکی جس سے لنک ڈاؤن ہو گیا ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔