ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل سوار کا 21 لاکھ روپے کا چالان، ایک قومے(،) نے کیا سے کیا کردیا

موٹر سائیکل سوار کا 21 لاکھ روپے کا چالان، ایک قومے(،) نے کیا سے کیا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ابھی تک سنتے آئے ہیں ایک نقتے کی غلطی نے محرم سے مجرم بنادیا، مگر بھارت میں ایک قومے (،) کے غائب ہونے یا نہ لگنے کی وجہ سے شہری کو ایک زور دار جھٹکا لگا دیا۔ 

سٹوری یہ ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر  میں انمول سنگھل نامی شہری کو جب چالان موصول ہوا تو اسے دیکھ کر اسے ایک زور دار جھٹکا لگا، یہ اس وجہ سے کیونکہ اسے ہیلمٹ نہ پہننے پر 21 لاکھ روپے کا چالان کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹر سائیکل 1 لاکھ کی ہے۔ 

بھارتی پولیس کے مطابق سنگھل نے  ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا اور اس کے پاس ضروری دستاویزات بھی نہیں تھیں، پولیس نے سنگھل کا موٹر سائیکل ضبط کر لیا اور چالان میں 20 لاکھ 74 ہزار بھارتی روپے لکھ دیا۔ 

 چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر رقم درست کرتے ہوئے 4 ہزار کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ غلطی اس سب انسپکٹر کی جانب سے ہوئی جو چالان جاری کر رہا تھا، سب انسپکٹر  نے موٹر وہیکلز ایکٹ کی سیکشن 207 کے تحت چالان جاری کیا، تاہم وی موٹر وہیکلز ایکٹ  کا ذکر کرنا اور قومہ (،) لگانا بھول گیا، جس کی وجہ سے 207 اور Rs 4000 ایک ساتھ مل کر 2074000 بن گئے۔  

پولیس  نے واضح کیا کہ شہری کو صرف 4,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔