سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد، قومی کرکٹ ٹیم کو دادِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی، کوچز اور بورڈ عہدیداران کی بھی پزیرائی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا. انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں کہ آئندہ میچز میں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی طرح محنت اور شاندار کارکردگی دکھائے گی.
ویلڈن ٹیم پاکستان، تھینک یو فیصل آباد؛ محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز جتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے 17 برس بعد اقبال سٹیڈیم میں سیریز جیت کر ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کر دیں۔ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان شاہین آفریدی اور تمام کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابرار احمد نے شاندار باولنگ اور صائم ایوب نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی فیصل آباد میں واپسی پر شائقین نے تینوں میچز میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔