سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو دن کے اندر بارش کا کوئی امکان نہیں ظاہر کیا گیا۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم سرداورخشک رہے گا اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔