ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر بڑی سزاؤں کا اعلان؟ حکمنامہ جاری

10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر بڑی سزاؤں کا اعلان؟ حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انوکھا اور متنازع حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق موسمِ سرما میں بجلی کی فراہمی کو 10 گھنٹے تک محدود کر دیا گیا ہے اور اگر کوئی اہلکار یا افسر اس سے زیادہ بجلی فراہم کرے گا تو اس کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

یہ حکم نامہ مدھیہ پردیش مدھیہ شیتر وِدیوَت وِترن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ کمپنی کے چیف جنرل مینیجر اے کے جین نے ضلعی و مقامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کو صرف روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی فراہم کی جائے۔

حکم نامے کے مطابق اگر کسی زرعی فیڈر پر 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی سپلائی کی گئی تو متعلقہ آپریٹر کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔اگر یہ خلاف ورزی دو دن مسلسل ہوئی تو جونیئر انجینئر کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔
اس کے علاوہ 5دن تک خلاف ورزی پر ڈپٹی جنرل مینیجر (DGM) کو سزا ملے گی۔اگر 7دن تک مسلسل زیادہ بجلی فراہم کی گئی تو جنرل مینیجر (GM) کی بھی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کسان تنظیموں نے اس فیصلے کو کسان مخالف قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام ربیع کی فصل کے دوران کسانوں کو شدید مشکلات میں ڈالے گا۔ اپوزیشن نے حکومت اور بجلی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس انوکھے حکم نامے کو فوری واپس لیا جائے۔