ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فونز 18 پرو اور پرو میکس کے شاندار فیچرز سامنے آگئے، قیمت کیا ہوگی؟

 آئی فونز 18 پرو اور پرو میکس کے شاندار فیچرز سامنے آگئے، قیمت کیا ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کمپنی کےاگلے سال آنے والے آئی فونز  18 پرو اور پرو میکس کی خصوصیات  کے بارے میں اہم تفصیلات منظرعام پر آگئیں، کمپنی 2026 میں 18 پرو اور پرو میکس اور اپنا پہلافولڈایبل آئی فون متعارف کرائے گی۔

رپورٹس کے مطابق نئے آئی فونز میں مزید طاقتور کیمرہ سسٹم شامل کیا جا رہا ہے، جو تصویر اور ویڈیو کوالٹی کو  اور بھی بہتر طور پر دکھائے گا، فون میں 48 میگا پکسل مین اور 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس ہوں گے۔

کیمرہ میں سونی کے جدید سینسرز استعمال کیے جانے کی توقع ہے، جو کم روشنی میں بھی بہترین نتائج فراہم کریں گے, ایپل کے نئے ماڈلز میں ٹائٹینیم فریم استعمال کیا جائے گا تاکہ فون زیادہ مضبوط اور پائیدار ہو، جب کہ ایلومینیم کی تہہ ہیٹ ڈسپیسیشن یعنی حرارت کے اخراج میں مدد دے گی۔

فولڈایبل ماڈل ’کتاب جیسے‘ انداز میں کھلے گا، بالکل سام سنگ گلیکسی فولڈ یا گوگل پکسل فولڈ کی طرح، 5.5 انچ کا بیرونی ڈسپلے اور 7.8 انچ کا اندرونی فولڈ ایبل ڈسپلے شامل ہوگا، الٹرا تھن گلاس (Samsung کی جانب سے تیار کردہ) استعمال کیا جائے گا۔

انڈر اسکرین کیمرہ کے ساتھ اندرونی اسکرین پر بغیر نوچ یا پنچ ہول کے تقریباً بلکل ہموار سطح حاصل ہوگی، فون کی موٹائی  4.5 سے 4.8 ملی میٹر بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے ماڈلز میں ایپل کا پہلا مکمل طور پر خود تیار کردہ 5G موڈم شامل ہوگا، جس سے رفتار اور نیٹ ورک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
فولڈایبل آئی فون کی قیمت تقریباً 1800 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہوگی جو کہ iPhone 17 Pro Max سے تقریباً دوگنا ہے۔