ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی: پی سی بی

وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی: پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹراورسابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اوراپنی خدمات اسی حیثیت میں انجام دے رہے ہیں۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی اطلاعات کہ وہاب ریاض کوکسی نئےعہدے پرتعینات کیا گیا ہے، درست نہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پی سی بی کی کسی بھی اہم انتظامی یا کرکٹ کمیٹی میں ان کی نئی شمولیت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض حال ہی میں قومی ٹیم کے سلیکشن معاملات سے الگ کیے گئے تھے، تاہم بورڈ نے ان کے تجربے اور مشوروں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر برقرار رکھا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے اس موقع پرمیڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں سے گریزکیا جائے اورصرف پی سی بی کے باضابطہ اعلامیے پرانحصار کیا جائے۔