جنرل سلیمانی کےقتل پر عمران خان نےخوشی میں ایک ہفتہ چھٹی منائی،صدر ٹرمپ کا انکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحریک انصاف کے چئیرمین  اور سابق وزیر  اعظم عمران خان کے دوست سمجھے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  2 نومبر کو ٹیکساس میں اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے دوران عمران خان کے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا جس سے عمران کی دوہری شخصیت کی پیچیدہ نوعیت ایک بار پھر سامنے آ گئی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے مرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہُوئے کہا کہ جب میں نے قاسم سلیمانی کی موت کا سنا تو یہ  میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا،  عمران خان نے کہا جب میں نے سنا  قاسم سلیمانی مارا گیا ہے تو میں آفس سے نکلا اور گھر چلا گیا اور ایک ہفتے تک اپنے گھر میں ہی رہا،عمران خان نے کہا کے یہ میری زندگی میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔ 

 سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشیاں کیوں منا رہا تھا  اور اس نے امریکہ کے اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے اس خوشی منانے کے متعلق کیوں بتایا؟