سٹی 42: پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا
صوبہ بھر میں لینڈ ریکارڈ دفاتر اب ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔ ہفتہ کے روز لینڈ ریکارڈ دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
پیر سے جمعہ تک لینڈ ریکارڈ دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نئے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔