ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

من پسند پاسنگ کا خاتمہ؟ پیکٹا کا بڑا اقدام سامنے آ گیا

من پسند پاسنگ کا خاتمہ؟ پیکٹا کا بڑا اقدام سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب حکومت نے اسکول بیسڈ اسیسمنٹ  کے نظام کو مزید شفاف اور معیاری بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرچوں کی ویلیڈیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پیکٹا  نے صوبہ بھر سے 25 فیصد اسکولوں کے اسیسمنٹ پرچے طلب کر لیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای او ایجوکیشنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ امتحانات کے منتخب پرچے جانچ کے لیے جمع کروائے جائیں۔ منتخب اسکولوں سے جماعت سوم تا ہشتم کے طلبہ کے پرچے طلب کیے گئے ہیں۔

ہدایات کے مطابق ہر کلاس میں طلبہ کے فرسٹ، مڈل اور آخری رول نمبر کے پرچے شامل کیے جائیں گے، جبکہ غیر حاضر طالبعلم کی جگہ اگلے رول نمبر کا پرچہ شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں، ہر اسکول کے پرچوں کو الگ لفافے میں پیک کرنے اور ہیڈ ٹیچر سے دستخط شدہ فہرست ساتھ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پیکٹا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مارکنگ اسکیم اور اسکول بیسڈ اسیسمنٹ روبریکس بھی پرچوں کے ساتھ ارسال کی جائیں گی۔ تمام اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ 15 مئی 2026 تک یہ پرچے پیکٹا ہیڈکوارٹر بھجوا دیے جائیں۔

حکام کے مطابق پرچوں کی جانچ کا مقصد اسکول بیسڈ اسیسمنٹ سسٹم کی شفافیت اور معیار کا جائزہ لینا ہے۔ اس عمل کی ذمہ داری پیکٹا کے اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن یونٹ کو سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بعض اسکولوں میں من پسند طلبہ کو پاس کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔