ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کی نادہندہ کمپنیوں کیخلاف ریکوری کے دعوؤں کی شرح میں اضافہ

بینکوں کی نادہندہ کمپنیوں کیخلاف ریکوری کے دعوؤں کی شرح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:بینکوں کی جانب سے نادہندہ کمپنیوں کے خلاف ریکوری کے دعوؤں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ بینکنگ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 2سے3 نئے دعوے دائر کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف بینکوں نے قرضوں کی عدم ادائیگی پر متعدد کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بینکنگ عدالتوں نے ریکوری کے دعوؤں پر ایک درجن کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران کمپنی ڈائریکٹرز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے ابتدائی چند اقساط ادا کیں، تاہم کاروباری حالات خراب ہونے اور مالی مشکلات کے باعث مزید ادائیگیاں ممکن نہ رہیں۔ کمپنیوں نے عدالت سے اقساط کی ادائیگی کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا بھی کی۔

دوسری جانب بینکوں کا مؤقف ہے کہ بارہا مہلت دینے کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے گئے، جس کے باعث قانونی کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

بینکنگ عدالتوں نے 10 نادہندہ کمپنیوں کے خلاف ڈگریاں جاری کرتے ہوئے ریکوری کا عمل شروع کرنے کے احکامات دے دیے ہیں، جبکہ قرضوں کی وصولی کے لیے کورٹ آکشنرز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق معاشی دباؤ اور کاروباری سست روی کے باعث نادہندگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے بینکنگ سیکٹر میں ریکوری کا عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے۔