در نایاب: والٹن کے علاقے میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید ڈرون حملے ناکام بنا دیے ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کے ذریعے تین ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دشمن ڈرونز کو لاہور کی فضائی حدود میں لاک کیا گیا جس کے بعد فوری ردعمل میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ڈرونز کا ہدف تاحال معلوم نہیں ہو سکا تاہم حملے کی کوشش کو ناکام بنانا پاک فوج کی چوکسی کا ثبوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز شہر میں ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی فضائی یا زمینی خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔