ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں، افواہوں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کرے گا تاکہ عوام کو حقائق تک فوری رسائی ممکن ہو۔

ڈی جی پی آر کے مطابق کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گاجہاں عملہ تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے گا۔ شہری حکومت پنجاب سے متعلق کسی بھی اطلاع یا وضاحت کے لیے کنٹرول روم سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔