احمد زنیر چیمہ نے بطور ایس پی ہیڈ کوارٹرز اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا

 احمد زنیر چیمہ نے بطور ایس پی ہیڈ کوارٹرز اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : احمد زنیر چیمہ نے بطور ایس پی ہیڈ کوارٹرز اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ 
ڈی ایس پی غازی کمپنی آر آئی لائنز سمیت دیگر سٹاف نے ان کا استقبال کیا ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو سلامی پیش کی ۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ 
ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ احمد زنیر چیمہ نے پولیس لائنز ہسپتال میں داخل مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔