ویو , بارش اور طوفان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 ویو , بارش اور طوفان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو , بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا , 8 سے 10 مئی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے.

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں گی جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔