ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا دورہ راولپنڈی سرکاری و نجی مصروفیات کے باعث آج ملتوی کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلی نے آر آئی سی، آر آئی یو اور بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کرنا تھا، وزیراعلیٰ کا میٹرو بس ایلیویٹڈ ٹریک کے معائنہ کے لیے چاندنی چوک سے صدر تک میٹرو بس میں سفر کا بھی پلان تھا۔
اسکے علاوہ وزیراعلی کے متوقع دورے کے لیے پولیس نے گزشتہ رات سے یی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی ہوئی تھی، انھوں نے دورے کے بعد کمشنر آفس میں اعلی سطحی میٹنگ میں بھی شرکت کرنا تھی۔
ضلعی انتظامیہ، آئیسکو، پولیس، صحت، سوئی گیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو بھی دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتوی ہونے کی اطلاع پر متعلقہ اداروں کے عملے کو ریلیکس کر دیا گیا۔