31رمضان بازاروں کی بہترکوارڈینیشن کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

31رمضان بازاروں کی بہترکوارڈینیشن کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے 31 رمضان بازاروں کی بہتر کوارڈینیشن کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی یکم جون کو مقامی حکومتیں فریز ہونے کی صورت میں رمضان بازاروں کو متحرک رکھے گی۔

ٹاؤن ہال میں میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے 31 رمضان بازاروں کی بہترکوارڈینیشن کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی بنانے کا بنیادی مقصد یکم جون کو مقامی حکومتیں فریز ہو جائیں تو کمیٹی ان بازاروں کو متحرک رکھے گی۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار نصیر احمد رمضان بازاروں کا کوینئر مقرر کر دیا گیا.ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے دیگر ممبرز میں میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر انفراسٹرکچر طارق آفندی ،زونل آفیسر انفراسٹرکچر، چیف پبلک بھی ریلیشنز آفیسرایم سی ایل ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی ،میٹروپولیٹن پولیٹن آفیسر فنانس محمد یوسف ،میٹرو پولیٹن آفیسرریگولیشن احسان سرور زیدی شامل ہیں۔ کمیٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی.

اس خبر کو ضرور پڑھیں:میئر لاہور کے رمضان بازاروں کیلئے اہم اقدامات، چار رکنی کمیٹی تشکیل

رمضان بازار کمیٹی ماہ صیام سے قبل انتظامات کو حتمی شکل دے گی ۔چیف پبلک ریلیشنز آفیسرایم سی ایل تشہیری مہم کے انچارج ہونگے. مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشر جاوید نے اکتیس رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے لئےسی سی پی اولاہورامین وینس اورسی ٹی او لاہور رائے اعجاز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، سیکیورٹی اورٹریفک انتظامات بہتربنانےکی استداکی گئی۔

مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے اکتیس رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے لئےسی سی پی اولاہور امین وینس اورسی ٹی او لاہور رائے اعجاز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق 31رمضان بازاروں کےلئےسیکورٹی مانگی گئی ہے۔ سکیورٹی خدشات کومد نظررکھتے ہوئے فول پروف سیکورٹی دی جائے۔ واک تھروگیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے زریعے رمضان بازاروں میں انے والے صارفین کی چیکنگ کی جائے گی جبکہ رمضان بازاروں میں آنے والی خواتین صارفین چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس کا انتظام کیا جائے۔ ٹریفک پولیس بازاروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریرز لگا کر رکاوٹیں لگائے.ٹریفک پولیس بازاروں کےباہر ٹریفک روانی کاخاص خیال رکھےتاکہ شہریوں کومشکلات کاسامنا نہ کرناپڑےمئیرلاہورنےمراسلے کی کاپی کمیشنرلاہورڈویثرن عبداللہ خان سنبھل اورڈی سی لاہورسمیراحمد سید کو بھجوائی دی ہے۔