میئر لاہور کے رمضان بازاروں کیلئے اہم اقدامات، چار رکنی کمیٹی تشکیل

میئر لاہور کے رمضان بازاروں کیلئے اہم اقدامات، چار رکنی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: میئر لاہور  کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید نے رمضان بازاروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک آئٹمز اور مشینری کی خریداری کے لئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

میئر لاہور ے رمضان بازاروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک آئٹمز اور مشینری خریداری کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوزونوں میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں کی تفصیلات ڈپٹی چیف آفیسرز میونسل ریگولیشن آفیسر کو جمع کرائیں گے۔ رمضان بازاروں میں استعمال ہونے والی اشیائے ضروریات کی تفصیلات فوکل پرسن رمضان بازار امین اکبر چوپڑا چار رکنی کمیٹی کو دیں گے۔

چار رکنی کمیٹی رمضان بازاروں کی تفصیلات پر فیصلہ کر کےمیئر لاہور کو آگاہ کرے گی۔ چار رکنی کمیٹی میں اسسٹنٹ میونسپل انفرا محمد زاہد کریم، ڈائریکٹر ورکشاپ عارف خلیل، ایس ڈی او کریم اللہ اور ڈائریکٹر سٹیٹ آصف نصیر شامل ہیں، کمیٹی تین روز میں رمضان بازاروں کی تمام تر تفصیلات بارے مئیر لاہور کو آگاہ کرے گی، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے چار رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے نو زونوں میں ارسال کر دیا ہے۔