شہباز شریف کی مبینہ ’’بہو‘‘ غصے میں آگئی

شہباز شریف کی مبینہ ’’بہو‘‘ غصے میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور چوہدری: حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد پھر سے بول پڑیں، شہبازشریف سےکہا تھاآپ کےگھرآرہی ہوں،فیصلہ کریں، حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کہتی ہیں میں نےکسی کودھمکی دی ،نہ اغواکیا،پہلے نکاح کیا،اب دہشت گردبنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد پھر سے بول پڑیں۔ اغوا کےمقدمہ میں ملوث حمزہ شہبازکی مبینہ بیوی عائشہ کینٹ کچہری پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  کسی کی زندگی برباد کرنےوالےبھی صادق اورامین نہیں ہوتے۔ میں نےکسی کودھمکی دی ،نہ اغواءکیا۔شہبازشریف سےکہا تھا کہ آپ کےگھرآرہی ہوں۔فیصلہ کریں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:آج کے دن ہمیں پاکستان کو تھیلیسیمیاسے پاک بنانےکا عزم کرنا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب   

 واضح رہے کہ فلپائنی خاتون لوری بی وائی منٹل نےاغواکامقدمہ درج کرارکھا ہے۔ عائشہ احد کا مزید کہنا تھا کہ نہ میں دہشت گرد ہوں نہ ایسے کسی جرم میں ملوث ہوں۔ یہ لڑائی2010ء سےجاری ہے۔