عمر اسلم: وزیراعلیٰ پنجاب کاتھیلیسیمیاسےبچاؤ کے عالمی دن پرپیغام،کہتے ہیں یہ مرض موروثی ہے،معصوم بچوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کہ تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اورتھیلے سیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مربوط اور مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیلے سیمیا کے مریضوں کوبہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے امیدواروں نے گیند عمران خان کے کورٹ میں پھینک دی
واضح رہے کہ صوبے بھر میں تھیلے سیمیا کے مرض کے تدارک کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ مرض کے تدارک کیلئے وضع کردہ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو تھیلے سیمیا سے پاک ملک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے۔