ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکہ, تحقیقات جاری

اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکہ, تحقیقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر اتوار کی رات ایک زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کے داخلی حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بجے سفارت خانے کے احاطے کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر نے کہا کہ وہ دھماکے کی نوعیت یا تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے، لیکن ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کسی فرد کی کارروائی لگتی ہے۔

واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارت خانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے جب تین زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ زمین بھی ہل گئی اور جیسے ہی وہ ٹیکسی میں بیٹھے، تو سفارت خانے کے سامنے کی سڑک دھویں سے گھری ہوئی تھی۔

ناروے کی پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال اس دھماکے کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ناروے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ناروے کے وزیر اعظم جونس گاہر اسٹور نے ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر جوابی حملوں کی بھی سخت مذمت کی تھی۔