ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ؛ جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانیوالے پکڑے گئے

لاہور ائیرپورٹ؛ جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانیوالے پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر ایف آئی اے کے شکنجے میں، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر علی اور ذیشان کھوکھر کے نام سے ہوئی، ملزم مدثرعلی نے فلائٹ نمبر کیو آر621 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، ملزم ذیشان کھوکھر فلائٹ نمبر ای کے625 کے ذریعے ساؤتھ افریقہ جا رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مذکورہ مسافروں کو مشکوک پایا گیا،ملزمان کے پاسپورٹ پر اٹلی اور ساؤتھ افریقہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ ویزے بھاری رقوم کے عوض ایجنٹوں سے حاصل کئے،ملزم ذیشان نے اٹلی کا ویزہ عثمان نامی ایجنٹ سے 27 لاکھ میں حاصل کیا، ملزمان کومزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے،جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے، شہری اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں،ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔