ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چشتیاں؛ سسرالیوں کے تشدد سے بچی کی ماں قتل

چشتیاں؛ سسرالیوں کے تشدد سے بچی کی ماں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاھد حسین ہاشمی: چشتیاں کے نواحی علاقے بستی شیرازیاں میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر تشدد کرکے قتل کردیا , 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی.

تفصیلات کے مطابق چشتیاں مقتولہ فروا ایک بچی کی ماں بھی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ چشتیاں شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔
چشتیاں مقتولہ فروا کے شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد کے ساتھ مراسم کا شک تھا ۔چشتیاں مقتولہ فروا کو اس کے خاوند اور چچا نے قتل کیا ہے ۔
تھانہ بخشن خان پولیس نے موقع پر پہنچ کے کاروائی کا آغاز کردیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا،  ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، مقتولہ فروا کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔