ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں لگا دیں

اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ماہ صیام کا تقدس پامال ،اسرائیلی وزیراعظم ہٹ دھرمی پر اتر آیا۔

اسرائیلی ویراعظم نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک میں نئی پابندیوں کے تحت  13 سال سے 50 سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں 13 سے 50 سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10 ہزار افراد کو اجازت دی جائے گی۔ 

صیہونی ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف 55 سال سے بڑے مرد اور 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

صیہونی ریاست نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ حال ہی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے فلسطینی قیدیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ داخل ہونے کے خواہش مندوں کو پہلے اجازت نامے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔