ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے باعث  2 افراد جاں بحق ہو گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد کی ایک پرانی ماچس فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں چھت گرنے سے  2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دھماکے کے باعث فیکٹری کی چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 اس حوالے سے ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود پرانی ماچس فیکٹری میں صفائی کے دوران ہوا۔ ریسکیو حکام نے بھی فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔  

Bilal Arshad

Content Writer